سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

سندھ کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ پر بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہےکہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیاہے عوام نے نہیں، کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرزکو نہیں کرنے دیں گے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف افسران کارروائی کریں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیےمگرحکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ بھی عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگا ئی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہکاہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہےہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے روزحکومت عوام کو مہنگائی کی سوئیاں لگارہی ہے، اب وقت آگیاہےکہ عوام بھی اس حکومت کوبنی گالاجاکرایک سوئی لگائے۔

سندھ کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مزید کہاکہ عوام سے لیا جانے والا ٹیکس کہاں جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے،حکومت جواب دے۔

The post سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email