پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چھوٹے بچے بھی سراپا احتجاج

سکھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف چھوٹے بچے بھی سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواں گوٹھ میں بچوں نے ہاتھوں میں روٹیاں اٹھا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ، احتجاج میں شامل بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی سے ہماری تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سےمہنگائی ختم کرو کے نعرے لگائے  گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف چھوٹے بچے بھی سراپا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email