معروف کرکٹر کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا

بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجی ٹرافی کی فاتح ٹیم اوربھارت کی سابق انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی رکن اوی بروٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیے، انہیں رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں تیز سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اور سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے 29 سالہ کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوی بروٹ کو دل میں تکلیف کے باعث جمعے کے روز اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوی بروٹ نے فرسٹ کلاس کریئر میں ریاست ہریانہ اور گجرات کی نمائندی کی، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے نوجوان کھلاڑی لیگ بریک اسپنر بھی تھے۔

اوی بروٹ نے 38 فرسٹ کلاس ، 38 لسٹ اے میچ اور 20 گھریلو ٹی-20 میچ کھیلے۔ وہ ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے اور انہوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 1547 رن بنائے، لسٹ اے میں 1030 رن بنائے، اور ٹی-20 میں 717 رن بنائے۔

The post معروف کرکٹر کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email