وزیراعلیٰ پنجاب کا نرسری وارڈ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے واقعے کا نوٹس

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈی ایچ کیو کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت اور کمشنر  سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور  بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انکوائری میں غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت  بھی کی گئی ہے۔

 

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا نرسری وارڈ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے واقعے کا نوٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email