بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقے اسے ناکام بنائے۔
عدم اعتماد کی تحریک خواہ مرکز میں یا صوبے میں یہ اُس ادارے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا آئینی جمہوری حق ہےکسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے اس کو ناکام کرنے کی کوشش کریں جب کبھی بھی ایسےمعملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا اُسکے نتائج سنگین نکلے
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) October 16, 2021
بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جب کبھی ایسے معاملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا نتائج سنگین نکلے۔
The post عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے، سربراہ بی این پی مینگل appeared first on .