وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا  اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email