مظفرگڑھ: گھر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں  گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری جاری ہے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

The post مظفرگڑھ: گھر میں آتشزدگی،7 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email