کہانیاں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کہانیاں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والے اپنے دور میں قوم کو انصاف کارڈ، کسان کارڈ کیوں نہیں دے رہے تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آپ کی شوگر ملیں کسانوں کا پیسہ دبائے رکھتے تھے، آج کاشتکاروں اورکسانوں کو پورا پیسہ مل رہا ہے، لوڑی لنگڑی 9 جماعتوں کی پی ڈی ایم اپنا مذاق خود اڑا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں استعفیٰ، عدم اعتماد اور لانگ مارچ؟ کہانیاں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں۔ لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں۔
ہفتے کو مریم صفدر کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے سیاسی بے روزگاروں کے سرکس کو مسترد کر دیا، جلسہ گاہ خالی تھا، ان کو خالی کرسیوں سے خطاب کرنا پڑا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ وہی فیصل آباد تھا جس کو انہوں نے ٹیکسٹائل کا قبرستان بنایا تھا۔ ن لیگ کے دور میں پاور لومز کباڑ کے بہائو بک رہا تھا، ٹیکسٹائل کو تالے لگے ہوئے تھے۔ عمران خان کی حکومت میں فیصل آباد کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں، ٹیکسٹائل کی صنعت ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم بولتی ہیں کہ لندن تو کیا میری پاکستان میں جائیداد نہیں، بعد میں لندن میں 4 فلیٹس نکل آئے، آپ تو ریکارڈ یافتہ جعلساز ہیں۔ آپ کے بھائیوں کے پاس کون سا جنتر منتر تھا کہ 17،18 سال کے بھائی لندن کے فلیٹس کے مالک بن گئے، قوم کا لوٹا ہوا 90 کی دہائی کا پیسہ ہے جو منی لانڈرنگ کر کے لے گئے اور جائیدادیں بنائیں۔ آپ کو اس وقت فکر نہیں تھی جب قوم کا پیسہ لوٹ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے نواز شریف نے ایک ڈیم نہیں بنایا۔ ن لیگ قومی مجرم ہے۔ مہنگے بجلی گھر لگائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اداروں کے سربراہان کو نشانہ بناتے ہیں، مودی نے اداروں کو بدنام کرنے کا ٹھیکا مریم کو دے رکھا ہے، پاکستان کے دشمنوں محب اللہ سے ملاقاتوں پر معافی نہیں مانگتے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل جلانی کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کی سول بالادستی کی بات کر رہے ہیں، آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو اعلیٰ عدلیہ بری، سپریم کورٹ، نیب پر حملہ، فون کالز پر فیصلے آپ لکھواتے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم کی جدو جہد کیا ہے؟ یہی کہ نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ مریم آپ کو بھی جھوٹ بولنے اور کرپشن پر 7 سال کی سزا ہوئی ہے۔ جس نے ملک کا پیسہ لوٹا ہوا ہے عوام اور ادارے اس کی عزت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں بھی کشمیر پر بات نہیں کی گئی تاکہ کہیں آپ کے انکل مودی ناراض نہ ہو جائیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میں اور شین کی لڑائی واضح ہو چکی ہے، پہلے اپنے چچا کے آگے اپنی قیادت کو منوا لیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو بینک ڈیفالٹ سے بچایا، 1100 ارب کسانوں کو اضافی قرضے دیے جس سے لوگوں کا کاروبار چل رہا ہے۔ نومبر میں ہم فوڈ کررعائیتی کارڈ پیکج متعارف کرا رہے ہیں۔

The post کہانیاں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email