کراچی کا جلسہ تاریخی ہوگا، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی ہوگا، عوام کا سمندر جلسے میں شرکت کرے گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے اہم خطاب کریں گے، نا اہل حکومت نے ملکی معاشی صورتحال بدتر کردی ہے۔

 وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو حکمران سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے مخالفین کا احتساب کر رہے ہیں تو ان کا ڈرامہ ختم ہو چکا ہے، اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب شروع کرنا ہے، اگر سیاستدانوں کو سزا ملتی ہے تو سمجھ آتی ہے کہ ہم نے ڈکٹیٹروں اور ان کے کٹھ پتلیوں کو چیلنج کیا ہے، ایک عذاب کی صورت میں تم لوگ قوم پر مسلط ہو، اشیاء خردونوش کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت اگر گر جاتی ہے تو پھر ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی، ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہو چکی ہے، چین دنیا کی ایک متوازن اقتصادی قوت بننے جا رہا ہے، ہم اداروں کے دشمن نہیں ہیں، ہم پاکستان کے اداروں کو مستحکم اور طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، آئین نے ہر ادارے کا دائرہ کار متعین کیا ہے، ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہنا ہوگا، آج پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے، پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ اس جیسے نالائق حکمرانوں کو رخصت کریں، آج وہی دوست چین کے لیے آستین کا سانپ بن گیا ہے، اس نے چین کو بھی ناراض کر دیا ہے اور امریکہ اور یورپ نے بھی کوئی مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے چین کو بھی ناراض کر دیا ہے اور امریکہ اور یورپ نے بھی کوئی مدد نہیں کی، بھارت نے کشمیر تم سے چھین لیا اور کشمیر تم نے بیچ دیا ہے، تم نے کشمیری قوم سے غداری کی ہے، تم کب تک ہر ایک کو چور چور کہہ کر سیاست کرتے رہو گے، ایک منفی نعرے کی بنیاد پر تم سیاست کر رہے ہو، تم نے فضل الرحمن پر بھی الزام عائد کیا ہے، تمہارے لیے میرا ایک مکا ہی کافی ہے، تم نے خود تو تحفے کی گھڑیاں بھی بیچ دی ہیں، عمران خان جیسا لالچی، بیوقوف اور احمق نہیں دیکھا، عمران خان قوم کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔

ان کا کہنا اب ہماری یہ تحریک آگے بڑھے گی، اگر آپ لوگ سپورٹ کریں گے تو ہمیں اب مسلسل سڑکوں پر آنا چاہیے، اگر آج ہم قوم کا سہارا نہ بنے تو آنے والا وقت خون خرابے کا سوا کچھ نہیں ہے ہم اپنی قوم کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، جب تک ہم تھے کشمیر کا سودا نہیں ہو سکتا تھا، آج فاٹا کی عوام کی امیدوں پر پانی پھر چکا ہے، فاٹا کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس انضمام کو ختم کیا جائے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی حماقت کی بات کی تھی۔

 سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی حماقت کی بات کی تھی، چوہتر سالوں میں تمام نوکریوں کی تعداد بھی ایک کروڑ تک نہیں پہنچی، اس شخص نے 1 سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہہ کر عوام کو بیوقوف بنایا ہے، ساری تاریخ کے قرضے ایک طرف اور صرف تین سال کے قرضے ایک طرف، آج جہاں پاکستان آ گیا ہے وہاں سے واپس لانا بہت مشکل کام ہے۔

The post کراچی کا جلسہ تاریخی ہوگا، وزیر بلدیات سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email