مہنگائی اور بیروزگاری آنے والی نسلوں کو تباہ کر دے گی، ڈاکٹر عبدالمالک

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری آنے والی نسلوں کو تباہ کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کے کھڑے ہونے تک انصاف نہیں ملے گا۔

ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے کام کر رہی ہے۔ تمام اکائیوں نے مل کر کام کیا تو ملک کے لیے بہتر ہو گا۔

ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روزانہ نوجوان لاپتا ہو رہے ہیں، روزانہ لاشیں ملتی ہیں اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ ایسی زیادتیاں وفاق کو کمزور کرتی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار انقلابی انداز میں نہ اٹھے تو دوسرے صوبوں میں کچھ نہیں ہو گا۔

عبدالمالک نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائے۔

The post مہنگائی اور بیروزگاری آنے والی نسلوں کو تباہ کر دے گی، ڈاکٹر عبدالمالک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email