خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 683 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 124 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 774 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 225 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 893 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک دن میں 10 ہزار 83 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک کل 31 لاکھ 44 ہزار 840 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار 198 ہو گئی ہے۔ پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 46 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email