تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے پارلیمانی لیڈر کا چناؤ کیا جائے گا، ظہور بلیدی

بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے پارلیمانی لیڈر کا چناؤ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اجلاس میں سینئر قیادت نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے پارلیمانی لیڈر کا چناؤ کیا جائے گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کا مزید کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی لیڈر سے متعلق اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

The post تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے پارلیمانی لیڈر کا چناؤ کیا جائے گا، ظہور بلیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email