پاکستان کے دورے پر آئے غیر ملکی اسکواش کھلاڑی اسلام آباد کی خوبصورتی کے دیوانے

پاکستان کے دورے پر آئے غیر ملکی اسکواش کھلاڑی اسلام آباد کی  خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسکواش کپ کے چاروں فائنلسٹ کھلاڑیوں نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اسکواش فیڈ ریشن کی بہترین میزبانی کی تعریف کی ہے۔

جمعہ کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مینز ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل فرانس کے اوگسٹ مصر کے مصطفی السیرتی،ویمن ایونٹ کی فائنلسٹ مصر کی سلمی الطیب اور فرانس کی میری اسٹیفن نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں طویل عرصے سے رکی ہوئی تھیں، پاکستان سے انٹر نیشنل اسکواش مقابلوں میں شرکت کا آغاز کیا ہے۔

فائنلسٹ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی سمیت کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہم نے اس کو کسی بھی دوسرے ملک کی طرح محفوظ پایا ہے۔

فائنل میں شریک مصری کھلاڑیوں نے پاکستان اسکواش فیڈ ریشن کی میزبانی کی بھی تعریف کی جبکہ فرانسیسی کھلاڑیوں نے دوبارہ پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کھلاڑیوں نے کہا کہ کورونا کے چیلنجنگ ٹائم میں کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان اسکواش فیڈ ریشن کا بڑا کارنامہ ہے۔

The post پاکستان کے دورے پر آئے غیر ملکی اسکواش کھلاڑی اسلام آباد کی خوبصورتی کے دیوانے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email