پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تزئین و آرائش کے نام پر اسپورٹس فیڈریشنز کو دوسرا نوٹس بھیج دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تزئین و آرائش کے نام پر اسپورٹس فیڈریشنز کو دوسرا نوٹس بھجواتے ہوئے اپنے دفاتر ایک ہفتے میں خالی کرنے کی تنبیہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن، اتھلیٹکس فیڈریشن، والی بال ، ٹینس فیڈریشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن، بیڈمنٹن فیڈریشن، فٹبال فیڈریشن، کبڈی فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کو 13اکتوبر کو بھجوائے گئے نوٹس میں تمام متعلقہ فیڈریشنز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں قائم اپنے دفاتر کو خالی کر دیں ۔

دوسری جانب مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدداران نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی فیڈریشنز کے دفاتر نہیں ہوں گے تو کہاں ہوں گے ،ا سپورٹس بورڈ کے اپنے اس انوکھے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

The post پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تزئین و آرائش کے نام پر اسپورٹس فیڈریشنز کو دوسرا نوٹس بھیج دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email