پشاور میں رہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

پشاور میں رہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت یوسفزئی بھی رہزنوں کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت یوسفزئی گلبہار نمبر 1 میں واقع اپنے سسر کے گھر جا رہے تھے کہ گلبہار بنیادی مرکز صحت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح رہزنوں نے انہیں اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سٹی کے دفتر سے چند قدم کے فاصلے پر رہزنوں نے لیاقت یوسفزئی کو موبائل، نقدی اور دستاویزات سے محروم کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ لیاقت یوسفزئی سے قیمتی موبائل فون، بٹوے میں موجود 20 ہزار روپے، شناختی کارڈ، دو اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات اور اشیاء چھین لی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہزن واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ تھانہ گلبہار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

The post پشاور میں رہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email