سعودیہ عرب اتوار سے کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اتوار 17 اکتوبر سے کوویڈ 19 کی پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی سے اجتماعات کی مکمل اجازت ہوگی اور ایسے لوگوں پر کچھ مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی نہیں ہوگی جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں، لیکن کارکنوں اور زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا جاری رکھنا ہوگا اس کے ساتھ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نماز کی بکنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی تاکہ زائرین کی تعداد کو کنٹرول کیا سکے۔

مسجد نبوی شریف کو بھی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

دوسرے قوانین جن کو ختم کیا جارہا ہے ان میں کھلی جگہوں پر ماسک اب مکمل طور پر ویکسین لگانے والے افراد کے لیے لازمی نہیں ہوگا جبکہ عوامی مقامات یا ایسی جگہیں جن کو توکلکنا ٹریسنگ ایپ کے ذریعے نگرانی نہیں کی جاتی ماسک پہنا ضروری ہوگا۔

سماجی دوری کی پابندی کو بھی ختم کیا جا رہا ہے اور عوامی مقامات ، نقل و حمل ریستوراں ، سینما گھروں اور دیگر اجتماعات جن کی نگرانی توکلکلنا کے ذریعہ کی جا رہی تھی کو بھی مکمل طور پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

شادی ہالوں میں تقریبات کی اجازت ہوگی اور مقررہ حد کی پابندی نہیں ہوگی، جبکہ تقریب میں شامل افراد کو باقی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا جن میں حجوم والی جگہوں پر ماسک پہنا بھی شامل ہے۔

مقامی انفیکشن کی شرح کے لحاظ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں مختلف قوانین بھی نافذ کیے جا سکتے ہیں۔

The post سعودیہ عرب اتوار سے کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کرے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email