وزیر اعلٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا باغ جناح جلسہ گاہ کا دورہ

وزیر اعلٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے باغ جناح جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی سندھ نے 17 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے باغ جناح جلسہ گاہ پہنچے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب بھی وزیر اعلٰیٰ کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور وقار مہدی نے وزیر اعلٰیٰ سندھ کو جلسے کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں، سیکورٹی و ٹریفک پلان سمیت دیگر پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰیٰ سندھ نے جلسہ گاہ میں اسٹیج سے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا ہے۔
وزیر اعلٰیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقعے پر کہا کہ پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کا جلسہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا اور کراچی کا جلسہ موجودہ نالائق حکمرانوں کے لیے نوشہ دیوار ثابت ہو گا۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں سندھ بھر سے آنے والے شرکاء کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

The post وزیر اعلٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا باغ جناح جلسہ گاہ کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email