ریمبو اور عائشہ کی انتہائی اہم ریکارڈنگ سامنے آگئی، مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نیا انکشاف ہوگیا

گریٹر اقبال دست اندرازی کیس میں بول  نیوز کو ریمبو اور عائشہ کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی ہے۔

ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کرتے ہوئے کہا کہ 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔

اس موقع پر عائشہ اکرم نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔

ریمبو نے عائشہ سے کہا کہ ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے، جو فراک میں نے تمیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی ورتھ اور عوام کا پیار چیک کرنا۔

The post ریمبو اور عائشہ کی انتہائی اہم ریکارڈنگ سامنے آگئی، مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نیا انکشاف ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email