آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کو مسترد کردیا

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کوآرڈینیٹر سمیر نجمل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارا کاروبار پہلے ہی تباہ ہے اور یہ 10 روزہ بندش سمجھ سے بالا ہے، 600 میں 550 سے زائد سی این جی اسٹیشنز آر ایل این جی پر منتقل ہوگئے ہیں تو گیس بندش کیوں؟ اینگرو سے مکمل گیس کی سپلائی بحال ہے اس کے باوجود سوئی گیس نے گیس بند کردی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کوآرڈینیٹر سمیر نجمل کا کہنا تھا کہ سوئی گیس فوری اس فیصلے کو واپس لے، سندھ میں سی این جی اب 228 گھنٹے بعد بحال ہوگی۔

The post آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کو مسترد کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email