وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز اسلام آباد اہم اجلاس میں شمولیت کے لیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعلیٰ روالپنڈی وقارالنساء گرلز ڈگری کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں وقارالنساء کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے تعلیم بہت اہم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے لیے تعلیم کے حوالے سے کام کیے ، حکومت پنجاب تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر کام کر رہی ہے ، حکومت پنجاب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی کام کیا ہے۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email