حکومت درخت لگانے پر توجہ دے رہی ہے، سید فخر امام

وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت درخت لگانے پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک سید فخر امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیکھا جائے تو مختلف معیشتیں ہیں، موسمیاتی تبدیلی ہر طرح کی معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہے، پاکستان میں چاول اور گندم جیسی بڑی فصلیں بھی متاثر ہوئیں ہے۔

 سید فخر امام کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو معیاری طرزِ زندگی مہیا نہیں کر پا رہے، پاکستان کے پاس 200 ملین لائیو اسٹاک ہے، ہمارے پاس اعلیٰ نسل کی لائیو اسٹاک موجود ہے، زراعت شمال سے جنوب تک معاشی حب ہے، آہستگی سے بڑھتا ٹمپریچر سائنسدانوں اور سب کے لئے چیلنج پیدا کر رہا ہے، حکومت درخت لگانے پر توجہ دے رہی ہے، حکومت نے ایک ارب درخت لگائے جو حیران کن فگر ہے، حکومت دس ارب درخت لگانے جا رہی ہے، شمالی علاقہ جات میں یونیک جانور پائے جاتے ہیں۔

The post حکومت درخت لگانے پر توجہ دے رہی ہے، سید فخر امام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email