برطانیہ کے حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس پر چرچ میں چاقو سے حملہ

برطانیہ کے حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس پر چرچ میں چاقو سے حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 69 سالہ ایم پی سر ڈیوڈ امیس چرچ کے اندر اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سن رہے تھے کہ ایک شخص نے قریب آ کر چھریوں کے پے در پے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ سر ڈیوڈ ساؤتھ اینڈ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پولیس نے موقعے سے گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

The post برطانیہ کے حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس پر چرچ میں چاقو سے حملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email