اس دفعہ پوری قوم ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبیﷺ منائے گی، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اس دفعہ پوری قوم ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبیﷺ منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ وزير اعظم عمران خان کی دلی خواہش کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ کی ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس دفعہ پوری قوم ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبیﷺ منائے گی۔

The post اس دفعہ پوری قوم ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبیﷺ منائے گی، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email