سوئی گیس نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا

سوئی گیس نے 10 روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی مقدار میں کمی ہونے سے   گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو  16 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے 25 اکتوبر بروز پیر رات 8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سوئی گیس  مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے ، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کردینگے۔

The post سوئی گیس نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email