حکومت کا 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت نے 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 19 اکتوبر عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں 12 ربیع الاول بھرپور مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی جائے گی ،  اس موقع پر نوجوان نسل کو ریاستِ مدینہ  کے  اصولوں سے روشناس کروانے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاستِ مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف، معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور میرٹ کی حکمرانی پر رکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ آج انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل جنسی جرائم اور منشیات جیسی برائیوں سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کی ہے، اتھارٹی میں سیرت طیبہ پر اعلیٰ شہرت کے حامل اسکالرز نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے رہنمائی کریں گے، یہ اتھارٹی تحقیق کر کے نوجوانوں کو بتائے گی وہ کون سے عوامل تھے جن کی وجہ سے محض تیرہ برس کی قلیل مدت میں (623-636) مسلمان قیصر و کسری کی عظیم سلطنتوں کو زیرکر کے 150,000 مربع کلو میٹر زمین پر حکمرانی کرنے لگے۔

The post حکومت کا 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email