وزارت بحری امور نے گزشتہ روز 4 لاکھ ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا،وزیر بحری امور

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزارت بحری امور نے گزشتہ روز 4 لاکھ ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور  علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 15 روز میں ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

 علی زیدی  کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی میں 2 لاکھ 15 ہزار 211 افراد کی ویکسینیشن کی گئی، پورٹ قاسم میں 1 لاکھ 17 ہزار 346 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے  جبکہ  پی این ایس سی میں 70 ہزار 761 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 3 ہزار 318 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی  کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ دس لاکھ ویکسین لگانے کے ہدف کو پورا کریں گے۔

The post وزارت بحری امور نے گزشتہ روز 4 لاکھ ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا،وزیر بحری امور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email