بازار ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے ، این سی او سی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بازار ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کےتناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ این پی آئیز کا نفاذ  16 سے 31 اکتوبر  تک جاری رہے گا ، ان  ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا ہے جبکہ آؤٹ  ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سینیما اور مزارات کو بھی  مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے ، 28 اکتوبر  کو این سی او سی  کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور  پہ اپنانا ہو گا۔

The post بازار ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے ، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email