صفائی صحت مند زندگی کے لیے بہت اہم ہے، سینیٹر سیمی ایزدی

سینیٹ کی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کی چیئر پرسن سیمی ایزدی نے کہا ہے کہ صفائی صحت مند زندگی کے لیے بہت اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کی چیئر پرسن سیمی ایزدی نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھنا ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے۔
سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ اگرچہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا لیکن یہ ضرور سکھایا کہ ہاتھ دھونا کتنا مفید ہے۔ کورونا نے لوگوں کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سکھایا ہے۔
سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مذہب اسلام تو ہمیں چودہ سو سال قبل یہ سکھا گیا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کھانے سے قبل ہاتھوں کو دھویا جائے۔ اسلام نے پانچ وقت نماز سے قبل وضو کو لازمی قرار دیا ہے۔
سیمی ایزدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں کورونا جیسی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔ اس وباء کے دوران ہاتھوں کو خاص طور پر پانی و صابن سے بار بار دھونے کی تاکید کی گئی ہے۔
سیمی ایزدی نے کہا کہ حکومت ہینڈ واشنگ سے متعلقہ اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
سیمی ایزدی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو بھی اس ضمن میں حکومت کی بیسٹ پریکٹسز کے بارے تعاون کرنا چاہیے۔

The post صفائی صحت مند زندگی کے لیے بہت اہم ہے، سینیٹر سیمی ایزدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email