میراخیل پولیس کی کارروائی مغوی بازیاب

بنوں میں میراخیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی ایس پی رضوان خان نے ایس ایچ او تھانہ میراخیل عمران اللہ خان اور تفتیشی افسر عبدالمجید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر ڈی ایس پی کی میراخیل پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے رہائشی مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔

ڈی ایس پی رضوان کا کہنا ہے کہ مغوی حمید کو 13 اکتوبر کو جنرل بس اسٹینڈ سے زبردستی اغواء کرلیا تھا، مذکورہ شخص کا ایک ہفتہ قبل مبینہ اغوا کاروں سے زدوکوبی کا تنازعہ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی رپورٹ پر مبینہ اغواء کاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ناموں کو صیغہ راز میں رکھ کر گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

The post میراخیل پولیس کی کارروائی مغوی بازیاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email