وزیرِ اعظم سے وزیر زراعت پنجاب کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پنجاب میں زراعت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر گفتگو کی گئی، ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور کسان کارڈ کے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ حلقے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

 دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چینی کی قیمت فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکے چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے ، ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں چینی کی مقرر کردہ قیمت فروخت کو لاگو کرنے کے لیے تمام ضلع انتظامیہ کو نگرانی کرنے کے ہدایات دی جا چکی ہیں ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شوگر ملوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں ، گنے کی مقدار اور پیدا شدہ چینی کی نگرانی کی جا ئے گی ، تمام شوگر ملوں سے گرشنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی جمع کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

The post وزیرِ اعظم سے وزیر زراعت پنجاب کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email