تھانہ سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی

اسلام آباد میں سبزی منڈی سے لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی لاش مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   لاش کی شناخت بلال خان ولد گل زرین کے نام سے ہوئی ہے  جو فروٹ منڈی میں واقعہ ہوٹل میں کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول کی لاش سبزی منڈی کے قریب سپین بابا کے مقام سے ملی ،مقتول 18 ستمبر کو فروٹ منڈی سے لاپتہ ہوا تھا اغواء کے بعد قتل ہونے والے بلال کا تعلق مہمند ایجنسی تحصیل صافی سے ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 ستمبر کو بلال تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے پر اسرار طور لاپتہ ہوا تھا، مقتول بلال کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاش انتہائی بری حالت میں ملی جس کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے کو قتل کرنیوالے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ  ملزم سے آلہ قتل چاقو بھی برآمد کرلیا گیا  ہے۔

The post تھانہ سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email