چیئرمین پی سی بی  کی چیئرمین بی سی سی آئی سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے ملاقات  ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی سارو گنگولی سے ملاقات اے سی سی کے اجلاس کے دوران ہوئی۔

سارو گنگولی کی جانب سے پی سی بی کے چیئرمین کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت  بھی دی گئی تاہم رمیز راجہ دعوت کے باوجود آئی پی ایل کا فائنل نہیں دیکھیں گے۔

 کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post چیئرمین پی سی بی  کی چیئرمین بی سی سی آئی سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email