لاہور میں کینگ آف کامیڈی عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

لاہور میں کینگ آف کامیڈی عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کینگ آف کامیڈی عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کامیڈین خالد عباس ڈار، جواد وسیم اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں عمر شریف کے لیے ایثال ثواب کے ارادے سے قرآن خوانی کی گئی۔
اداکار خالد عباس ڈار کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ عمر شریف میرے بچوں کی طرح تھا اور مجھے آج بھی یاد ہے جب عمر شریف پہلی بار مجھ سے کراچی میں ملا تھا۔
خالد عباس ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمر شریف کی پاکستان اور سرحد پار مقبولیت ان کے بڑے فنکار ہونے کا ثبوت ہے۔
سینئر اداکار جواد وسیم نے کہا کہ عمر شریف جیسی کامیڈی نہ کوئی کر سکا اور نہ ہی کوئی کر پائے گا۔

The post لاہور میں کینگ آف کامیڈی عمر شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email