حکومت پنجاب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی کام کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں وقارالنساء کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے تعلیم بہت اہم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کے لیے تعلیم کے حوالے سے کام کیے ، حکومت پنجاب تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر کام کر رہی ہے ، حکومت پنجاب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی کام کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں وقارالنساء کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری زندگی کا اہم دن ہے میں نے تین خواب دیکھے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے مجھے کہا تھا کہ شیخ رشید بچیوں کی تعلیم پر زور دینا ، جس جگہ ڈھوک کا نام تھا وہاں بیٹیوں کا اسکول اور کالج بنایا ، ہماری قوم کی بیٹی پڑھی لکھی ہے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد آج پورا ہوگیا ہے ، عثمان بزدار نےنالہ لئی اور رنگ روڈ کی منظوری دے دی ہے ، سابق چیف منسٹر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی بن سکتی ہے۔

The post حکومت پنجاب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی کام کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email