ایس آر بی کا ٹیکس ریٹ ملک کے تمام ٹیکس اداروں سے کم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایس آر بی کا ٹیکس ریٹ ملک کے تمام ٹیکس اداروں سے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ خالد محمود کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین خالد محمود نے وزیراعلیٰ سندھ کو 2021 کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ 5 سالوں کی ایس آر بی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خالد محمود کی خدمات کو سراہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ خالد محمود کی سربراہی میں ایس آر بی نے ملک کے دیگر ٹیکس کے اداروں کے مقابلے میں بہترین کلیکشن کی، 5 برسوں کے عرصے میں خالد محمود نے صوبے کے ٹیکس سیشن سسٹم میں بہترین اصلاحات کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبے نے کاروباری حضرات خوش ہیں۔ جب خالد محمود نےعہدہ سنبھالا تو ایس آر بی کی رکوری 62 ارب روپے تھی، گزشتہ 5 سالوں میں خالد محمود نے ایس آر بی کلیکشن 128 ارب تک پہنچا دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایس آر بی کا 13 فیصد ٹیکس بڑھائے بغیر رکوری میں اضافہ کیا، ایس آر بی کا ٹیکس ریٹ ملک کے تمام ٹیکس اداروں سے کم ہے۔

The post ایس آر بی کا ٹیکس ریٹ ملک کے تمام ٹیکس اداروں سے کم ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email