حبا بخاری نے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کیا کہا؟

پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا بخاری نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی بالی وڈ  میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں ایک مداح نے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔

اس سوال کے جواب میں ادکارہ حبا بخاری نے کہا کہ اگر بالی وڈ میں کوئی اچھا کام یا اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرنا پسند کرونگی۔

علاوہ ازیں اداکارہ حبا بخاری نے بتایا ہے کہ  فارغ اوقات میں انہیں موبائل پر گیمز کھیلنے کا بہت شوق ہے اس طرح ان کا ٹائم اچھا پاس ہوتا ہے۔

اسی دوران اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ  وہ اپنی اس کامیابی پر اللہ کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہیں اور بھی جانتی ہیں کہ یہ سب عارضی ہے جو کہ اللہ کی ان پر عنایت ہے۔

خایل رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا بخاری کو چند ڈراموں میں ہی پذیرائی حاصل ہوگئی ہے۔

جس کے بعد اوہ اپنے مداحوں میں بہت پسند بھی جاتی ہیں اور ہر نئے اور بڑے ناموں کے ساتھ اپنے بہترین انداز میں ہر کردار کو نبھاتی بھی ہیں۔

The post حبا بخاری نے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کیا کہا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email