وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوذ ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوذ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات پر پٹواریوں میں غلط فہمی کی لہر دوڑ رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرپٹ ن لیگ ہمیشہ امریکیوں کی حمایت سے اقتدار میں آئی، قسمت کے ہارے ن لیگی آج بھی امریکیوں سے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مریم نواز پہلے اوباما کی اہلیہ سے لیے 70 ملین ڈالر کا حساب دیں، مریم اور بابا نے تعلیمی اصلاحات کا فنڈ بھی ایون فیلڈ بنانے میں لگادیا ہے، غیرملکی امداد سے رائیونڈ محل کے خرچ چلائے گئے، ن لیگ پہلے فیصلہ کرے ان کے کون ہیں، امریکی جانتے ہیں کہ وائی ناٹ والے غلام رائیونڈ محل میں پائے جاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور عزت کو داؤ پر لگاکر ن لیگ نے ہمیشہ امریکا اور بھارت کو خوش کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوذ ہیں۔

The post وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوذ ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email