برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے اور ہرجانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہیں۔

The post برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email