ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی ٹیم لاہور کے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ

قومی ٹیم لاہور کے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم چارٹر فلائٹ سے دن 12:20 پر دبئی اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گی۔

خیال رہے کہ  کورونا پابندیوں کے باعث کرکٹ فینز ٹیم کو الوداع نہیں کہہ سکے ہیں۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی ٹیم لاہور کے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email