دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کیلئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دیہی خواتین کھیتی باڑی، دستکاری، لائیو اسٹاک اور دیگر کاموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں، دیہی خواتین دیہی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے، دیہی خواتین نہایت محنتی ہیں اور حکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آج ہمیں بحیثیت قوم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا ہے، ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے مزید موثر اقدامات کریں گے۔

The post دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کیلئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email