کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح1.52فیصدرپورٹ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح1.48 فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 08نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے05کیسز،تفتان، گوادر اور تربت میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد352ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز صوبے کے04اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد32ہزار125ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد31ہز641ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے527ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 139 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہے۔

The post کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email