وزیر اعظم نئے ڈیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نئے ڈیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن  میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا انعقاد آئی بی اے کے تعاون سے پاکستانی سفارتخانے میں منعقد کیا گیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کے نیٹ ورک کو وسیع کیا جارہا ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے اب تمام آلات موجود ہیں، ریڑیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کا معیشت میں اہم کردار ہے، بہتر معیشیت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہر کسان کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، کامیاب کاروبار کے سلسلے میں پانچ لاکھ روپے بغیر سود کے قرضے دیئے جائیں گے، آئندہ چند سالوں میں 37 لاکھ افراد میں آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، چار سال میں غربت میں گھرا طبقہ خوشحال دکھائی دے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جذبہ کے تحت شامل ہوا، معیشت کا پہیہ ٹھیک طریقے سے چل رہا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے پر سرمایہ کی ضرورت ہے۔

The post وزیر اعظم نئے ڈیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email