ہاکی اولمپئین عمران شاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ہاکی اولمپئین عمران شاہ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اولمپئین عمران شاہ قائداعظم روڈ گوجرہ اپنے میڈیکل اسٹور پر موجود تھے کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

 اولمپئین عمران شاہ کو ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 نامعلوم افراد اپنی گاڑی روڈپر چھوڑ کر فرار ہو گئے، ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز کھوکھر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

 عمران شاہ 2012 لندن اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے، گول کیپر عمران شاہ کئی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

The post ہاکی اولمپئین عمران شاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email