ملک کے وفاداری کا معیار کسی نے نہیں ہم نے بتانا ہے ، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے وفاداری کا معیار کسی نے نہیں ہم نے بتانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، پاکستان کو مغربی تہذیب کی اماجگاہ بنایا جا رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اس ملک کی وفاداری کا معیار کیا ہے یہ کوئی ہمیں نہ بتائے یہ ہم نے بتانا ہے، ملک کا دفاع کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے خود کو طاقت بنانا ہے، افسوس کہ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کے بڑے اثاثوں کو گروی رکھے جا رہے ہیں، اتنے قرضے لیے جو گذشتہ 70 سال میں نہیں لئے، جب ایسے نااہل قوم پر مسلط ہونگے تو کیا ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں۔

واضح رہے اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا لیکن صدارتی آرڈیننس لاکر حکومت اپنی سہولت کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے حوالے سے سب کچھ کیا گیا ، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی قانون سازیاں ہوتی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی دنیا میں ہماری عدالتوں کے فیصلے بطور نزید بھی پیش نہیں کیے جاسکتے ، تحریک انصاف کی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ملی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ یہ حکومت ناجائز کے ساتھ نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی ، ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی ، دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے ، حیرت ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو جرات ہورہی ہے کہ وہ ملک کو شفاف انتخابات کا قانون دے۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں کئی اکتوبر اور کئی جولائی آئے، اس حوالے سے ہماری قوم سخت جان ہے ، بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورتحال گھمبیر کردی ہے، ظاہر ہے اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائے گی۔

The post ملک کے وفاداری کا معیار کسی نے نہیں ہم نے بتانا ہے ، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email