معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اقتصادی امور عمر ایوب ورچوئلی شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹرکچرل اصلاحات کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے، گزشتہ برسوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کی بہتری کے لئے عالمی بینک کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

ملاقات میں نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے، ترقی کے متوقع اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

The post معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email