پاکستان بننے سے اب تک محکمہ جیل خانہ جات لاوارث  تھے، فیاض الحسن چوہان

وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے اب تک محکمہ جیل خانہ جات لاوارث  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کوٹ لکھپت جیل تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو پولیس کی گاڑیاں آگے ہوتی ہیں اور اگر اقتدار نہ ہو تو  وہی پولیس کی گاڑیاں پیچھے ہوتی ہیں۔

وزیرجیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سیاستدان ہمیشہ سرکاری گھر میں رہتے ہیں حکومت میں ہوں تو جی۔او۔آر میں گھر ملتا ہے، دوسرا سرکاری گھر جیل ہے جہاں پھر رہنا پڑتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے ابتک یہ محکمہ جیل خانہ جات لاوارث  تھا اور کسی حد تک اب بھی ہے۔ جیل ملازمین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے اور جب وہ اپنی بچیوں کی شادیاں کرتے ہیں تو ایک کرب سے گزرتے ہیں مگر آج کے بعد یہ محکمہ لاوارث نہیں ہو گا۔

وزیرجیل خانہ جات نے کہا کہ سابقہ شوبازیاں کرنے والوں نے بھی اس محکمہ کے لیے کچھ نہیں کیا ابھی وہ یہاں رہ کر بھی گئے ہیں مگر پھر بھی وہ اس محکمہ کا نہیں سوچیں گے۔

 فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جیل اصلاحات کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود جیلوں کے دورے کیے اور اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر معاملات کو  احسن طریقے سے چلا رہے ہیں، آج ہم اس محکمہ کا خیال رکھیں  گے تو کل یہ ہمارا بھی خیال رکھے گا۔

The post پاکستان بننے سے اب تک محکمہ جیل خانہ جات لاوارث  تھے، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email