ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر انصاف ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر انصاف ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس میں قرآن خوانی کی تقریب میں کراچی کے جنرل سیکرٹری اور اراکین اسمبلی سمیت کارکنان و دیگر نے شرکت کی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ تقریب میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے مرحومین کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ روز پہلے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔

The post ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال پر انصاف ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email