وزیر خزانہ شوکت ترین آج واشنگٹن ڈی سی میں اپنے دورے کا آغاز کریں گے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین آج واشنگٹن ڈی سی میں اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پاکستان شوکت ترین امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، سیکریٹری فنانس اور امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ وزیر خزانہ یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ واشنگٹن میں ترکی کے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

The post وزیر خزانہ شوکت ترین آج واشنگٹن ڈی سی میں اپنے دورے کا آغاز کریں گے، وزارت خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email