واٹس ایپ صارفین کے لیے بُری خبر، کمپنی نے خبردار کردیا

گوگل کی جانب سے چند صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود اسٹوریج پلان کی خبر واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر تصور کی جارہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچرمتعارف کروایا جائے گا  جس کے ذریعے گوگل ڈرائیو میں محفوط کیے جانے والے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن ختم ہوجائےگا، اس کے برعکس گوگل ڈرائیو میں صارفین کو (MB 200) کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

اس آپشن کے پیش نظر واٹس ایپ صارفین اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق  زیر غور فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی(ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں ) واٹس ایپ کی فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

The post واٹس ایپ صارفین کے لیے بُری خبر، کمپنی نے خبردار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email