کراچی سپر ہائی وے پر موٹر وے پولیس کی کارروائی

کراچی سپر ہائی وے پر گلشن معمار موڑ کے قریب موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کو موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لئے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

The post کراچی سپر ہائی وے پر موٹر وے پولیس کی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email